متحدہ عرب امارات’ نادرانے شناختی کارڈ فارمز کی وصولی کے لیے آن لائن سہولت متعارف کروا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:32

متحدہ عرب امارات’  نادرانے شناختی کارڈ فارمز کی وصولی کے لیے آن لائن ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء): نادرا حکام نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کو پاکستانی شہریوں سے مینوئل طریقے سے شناختی کارڈ کی تجدید کے فارم وصول کرنے سے روکتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کر وانے کی سہولت متعارف کر وا دی ہے۔نادراملک کے اندر اور ملک کے باہر ”پاکستان آئیڈنٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز“نکوپ اور ”پاکستان اوریجن کارڈ“پی او سی جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نکوپ اور پی او سی کیلئے مینوئل کی بجائے سفارت خانے اور قونصلیٹ کے نادرا سیکشن میں آن لائن درخواست جمع کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مینوئل فارم کی وصولی بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریبا 12لاکھ سے زائد پاکستانی رہتے ہیں۔

تمام تارکین وطن آن لائن درخواست دیں گے اور ان سے فیس بھی نادرا پورٹل کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائے گی۔پاکستانی مشن نے مزید بتایاکہ تارکین وطن کو مزید سہولیات دیتے ہوئے انٹر نیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست دینے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔انہوں نے کہا یکم نومبر 2015سے مینوئل پاسپورٹ کا اجرا بھی بند کردیا جائے گا۔ جبکہ ہدایات کیں کہ تمام تارکین وطن جلدسے جلد اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ حاصل کریں۔