سعودیہ سے آنیوالا شہری کراچی پہنچتے ہی پراسرار طور پر غائب

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:45

سعودیہ سے آنیوالا شہری کراچی پہنچتے ہی پراسرار طور پر غائب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) سعودیہ عرب سے آنے والا شہری کراچی پہنچتے ہی پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی شہری اسرار حسین اہل خانہ سے ملنے کے لیے کراچی پہنچا تھا ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ ایئرپورٹ کے باہر انتظار ہی کرتے رہے لیکن اسرار حسین پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔ناکامی پر ایئرپورٹ انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی اسرار حسین کراچی پہنچا ہے اور ایئرپورٹ سے باہر چلا گیا ہے ۔لاپتہ ہونے والے اسرار حسین کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔