لندن : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی ضمانت میں فروری 2016 تک کی توسیع کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 17:39

لندن : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی ضمانت میں فروری 2016 تک کی توسیع ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی ضمانت میں فروری 2016 ء تک کی توسیع کر دی. تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور منی لانڈنگ کیس میں انٹر ویو کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم شواہد فراہم کرچکے ہیں،اب پولیس کو تحقیقات کرنی ہیں،کیس ختم کرنے یا آگے بڑھانے کا کام پولیس کا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد انور کو تلقین کی گئی تھی کہ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے ہر سوال پر نو کمنٹ کا جواب دیا جائے . ممکنہ طور پر محمد انور کی جانب سے یہی کیا گیا جس پر اسکارٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت میں فروری 2016 ء تک کی توسیع کر دی.

متعلقہ عنوان :