چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ‘آفتاب قرشی اور گولڈن ایگلز کی فتح

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:40

چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ‘آفتاب قرشی اور گولڈن ..

لاہور ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہیں۔ پہلے میچ میں آفتاب قرشی نے ٹوٹلی سینئرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں گولڈن ایگلز نے لاہور شاہین کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں ٹوٹلی سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 134 رنز بناکر آفتاب قرشی کو میچ میں کامیابی کے لئے 135 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

جواب میں آفتاب قرشی نے مطلوبہ ہدف13.5اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں لاہور شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 106 رنز بناکر گولڈن ایگلز کو میچ میں کامیابی کے لئے 107رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے 11.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ جاوید اشرف، محمد عمران امپائر جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ساجد انور نے محمد شہباز کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :