جاپان: کوہ پیما کی ایک انگلی کے ساتھ ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش

تینتیس سالہ نوبوکازو کریکی اس سے پہلیماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں ہاتھوں کی نو انگلیاں گنوا چکا ہے

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:18

جاپان: کوہ پیما کی ایک انگلی کے ساتھ ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) جاپانی کوہ پیما آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر بلند ماوٴنٹ ایورسٹ کو سر کرنے نکل پڑا، اپریل کے ہولناک زلزلے کے بعد چوٹی سر کرنے والا پہلا کوہ پیما ہو گا۔

(جاری ہے)

تینتیس سالہ نوبوکازو کریکی اس سے پہلے،ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں ہاتھوں کی نو انگلیاں گنوا چکا ہے وہ اپریل کے ہولناک زلزلے کے بعد دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کرنے والے پہلے کوہ پیما ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سپورٹ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اپریل میں نیپال میں آنے والے زلزلے میں ماوٴنٹ ایورسٹ پر جانے والے اٹھارہ کوہ پیما ہلاک ہوئے تھے۔ `