عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:37

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ادھر امریکہ نے اپنی تیل کی پیداوار میں کمی کا اشارہ دید یا ہے تا کہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو اور قیمتوں میں اضافہ شروع ہو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.67 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 51.92 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.27 ڈالر اضافے کے بعد 48.53 ڈالر فی بیرل رہی۔

متعلقہ عنوان :