عرب امارات میں نوکری کرنے والے افراد کیلئے اضافی وقت کی اصل مزدوری جاننے کیلئے مفید اور معلوماتی رپورٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 21:07

عرب امارات میں نوکری کرنے والے افراد کیلئے اضافی وقت کی اصل مزدوری ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) دنیا کے کئی ممالک کے سے لوگ بہتر روزگار کی تلاش کیلئے خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ ان ممالک جانے والے افراد اپنی نوکری کے اصل اوقات کار کے علاوہ دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں۔ اس حوالے سے آج ہم ان افراد کیلئے ایک مفید اور معلوماتی رپورٹ پیش کر رہے ہین جس کی مدد سے آپ اپنی نوکری میں اضافی وقت کی اصل مزدوری جان سکتے ہیں۔

عرب امارات میں مختلف ممالک سے جا کر محنت مزدوری کررہے افراد کو وہاں کے قوانین کے تحت کافی حقوق حاصل ہیں۔ اگر آپ اپنی نوکری کے اصل اوقات کار کے علاوہ رات 9 سے صبح 4 بجے تک اضافی وقت کام کرتے ہیں تو آپ کو اپنی ایک دن کی مزدوری کے مقابلے میں 150 فیصد زائد مزدوری ملنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اور اگر آپ ان اوقات کار کے علاوہ کسی اور وقت میں اضافی کام کرہے ہیں تو آپ کو اپنی ایک دن کی مزدوری کے مقابلے میں 125 فیصد زائد مزدوری ملنی چاہیئے۔

اگر آپ کے اضافی وقت کام کرنے پر قوانین کیخلاف کم مزدوری مل رہی ہے تو آپ فوری طور پر عرب امارت کے حکومتی حکام سے رابطہ کریں، آپ کو آپ کا جائز حق دلوا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عرب امارات کے قوانین کے تحت اضافی مزدوری کا قانون صرف مزدور طبقے کیلئے لاگو ہوتا ہے۔ مینیجر کے سطح اور اس سے اوپر کی سطح کے افراد کیلئے یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔