پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایشز سے زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،پال فربریس

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:25

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایشز سے زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،پال فربریس

شارجہ ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال فربریس نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کینگروز کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز سے زیادہ مشکل اور سخت ہو گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس خطرناک حریف ہے، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز اس کے باؤلرز اور بلے بازوں کیلئے یکساں موزوں ہیں اس لئے اس کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 2012ء میں بھی یہاں پر گرین شرٹس نے ہماری ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا اور اس بار بھی وہ پہلے والی کارکردگی کو دوہرانے کی کوشش کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار رہنے کا کہا ہے۔ پہلے پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ پر تشویش ہے تاہم ابھی ہمارے پاس چند دن باقی ہیں اور کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کر کے اپنی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :