پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ترین ملک ، یہاں امن عامہ کا کوئی مسئلہ نہیں ، صدر یونان کرکٹ بورڈ جوزف نیکتاس

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:32

پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ترین ملک ، یہاں امن عامہ کا کوئی مسئلہ ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) یونان کرکٹ بورڈ کے صدر جوزف نیکتاس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے محفوظ ترین ملک ہے اور یہاں امن عامہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دیگر انٹر نیشنل ٹیمیں بھی ہماری طرح پاکستان میں آ کر کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں فروری میں امن پریمئر لیگ شروع کر رہے ہیں جس میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس لیگ سے جہاں کرکٹ کو فروغ ملے گا وہیں دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان میں لوگ کھیلوں سے پیار کرتے ہیں 11 اکتوبر کو سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں 20 سال بعد انٹر نیشنل میچ منعقد ہو گا جسکی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :