سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

کر کٹر ٹانگ میں خون جم جانے کی بیماری کا شکار ، ڈاکٹرز نے بیماری کو خطرناک قرار دے دیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:51

سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سِدھو زندگی اور موت کی اننگز کھیلنے لگے ٹانگ میں کلاٹ کی بیماری سے جلد صحت کے لیے دنیا بھر سے دعائیں ملنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ، سیاست اور ٹی وی شو سٹار نوجوت سنگھ سدھو ٹانگ میں خون جم جانے کی بیماری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ پچھلے دس روز سے اپالو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرز نے ڈی وی ٹی کی بیماری کو سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان اور مشہور ٹی وی سٹار کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تبت میں ہونے والے مذہبی تہوار میں شرکت سے واپسی پر سدھو کو ٹانگ میں سوجن محسوس ہوئی، درد میں شدت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق حالت ابھی تشویشناک ہے، لیکن صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ اپنے بیٹنگ اور پھر بولنے اور خاص طور پر ہنسنے کے سٹائل سے مشہور نوجوت سدھو کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آئی تو تیمار داری کرنے اور صحت کی دعائیں کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔بھارتی وزیراعظم مودی سمیت پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ، کامران اکمل، محمد عرفان کے علاوہ کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :