پاکستان کیخلاف ہر موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا،مارک ووڈ

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:51

پاکستان کیخلاف ہر موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا،مارک ووڈ

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک وڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کی طرح ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی ہر موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔پاکستان اے سے دو روزہ پریکٹس میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے مارک وڈ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہمیں صبر سے کام لینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز سب سے اہم چیز یہ ہو گی کہ بے شک انہیں پارٹنرشپ قائم کرنے دی جائے لیکن انہیں چار رنز فی اوورز کی زائد کی اوسط سے رن بنانے نہ دیے جائیں۔فاسٹ باؤلر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبر سے کام لیتے ہوئے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ ہمیں کوشش کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے دوران 20 مواقع پیدا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھانا ہو گا، ہم نے گرمیوں میں ایشز میں بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھایا تھا اور یہاں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، ہمیں اپنے ملک میں جارحانیہ کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے لیکن ہمیں یہاں پر مختلف طرز کی کرکٹ کھیلتے ہوئے کنڈیشنز سے جلد از جلد ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کے اسپنرز عادل راشد اور معین علی کو سیریز کیلئے اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کبھی بھی ہمیں پارٹرشپ توڑنے کی ضرورت پیش آئے گی تو یہ دونوں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :