امریکی صدرنے قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے پر معافی مانگ لی

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:53

امریکی صدرنے قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے پر معافی مانگ لی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اکتوبر۔2015ء)امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان کے شہر قندوز کے ہسپتال پر امریکہ کے فضائی حملے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کچھ روز قبل افغانستان کے شہر قندوز کے ایک ہسپتال پر امریکہ کے فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ ہسپتال پر بمباری کی منصفانہ تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔