پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے محفوظ ترین ملک ہے‘صدر یونان کرکٹ بورڈ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:43

پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے محفوظ ترین ملک ہے‘صدر یونان کرکٹ بورڈ

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) یونان کرکٹ بورڈ کے صدر جوزف نیکیتاس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے محفوظ ترین ملک ہے اور یہاں امن عامہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے دیگر انٹر نیشنل ٹیمیں بھی ہماری طرح پاکستان میں آکر کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں فروری میں امن پریمئرلیگ شروع کر رہے ہیں جس میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے اس لیگ سے جہاں کرکٹ کو فروغ ملے گا وہیں دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان میں لوگ کھیلوں سے پیار کرتے ہیں 11اکتوبر کو سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں 20سال بعد انٹر نیشنل میچ منعقد ہو گا جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :