رگبی میں بھی حریفوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:23

رگبی میں بھی حریفوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار8اکتوبر۔2015ء ) بال اور باکسنگ کے بعد اب رگبی میں بھی حریفوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، جنوبی افریقی کھلاڑی نے رگبی ورلڈکپ میں امریکی کھلاڑی کو کاٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رگبی ورلڈکپ کے میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑی فرانس ملہرب نے امریکی کھلاڑی کو کاٹ لیا ۔ میچ کمشنرز وڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد فرانس ملہرب کی سزا کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ورلڈکپ میں یوروگوئے کے لوئس سواریز اٹلی کے چلانی کاٹ چکے ہیں ۔ تحقیقات کے بعد انھیں چار ماہ کی سزا سنائی گئی تھی ۔ 1997ء میں امریکا کے مائیک ٹائیس باکسنگ فائٹ کے دوران ہولی فیلڈ کا کان کھا گئے تھے جس کے بعد ان کا باکسنگ لائنسن منسوخ کردیا گیا تھا ۔ پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے کسی حریف کو تو نہیں کاٹا ہوا ہے لیکن وہ بھی ایک مرتبہ گراونڈ میں گیند چبا چکے ہیں ۔