مصر‘ دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں تین ماہ کمی کر دی گئی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:03

مصر‘ دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں تین ماہ کمی کر دی گئی

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)مصر کی ایک عدالت نے بدکاری پر اکسانے کے الزام قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں تین ماہ کی کمی کردی۔تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی ’شکیرا‘ اور دوسری کو ’برادیِس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ ڈانسر کے وکلا کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں آرٹ کی ترجمانی کی گئی ہے جسے مخلتف پہلو سے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سال مارچ کے مہینے میں ایک معرف رقاصہ صفیناذ کو قومی پرچم کی توہین کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی، وہ ایک وڈیو میں قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیبِ تن کیے نظر آئی تھیں۔ایک اور رقاصہ سلمیٰ الفولی کو بھی جولائی میں ایک وڈیو میں مختصر لباس پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید ہوئی تھی۔