روسی صدر ویلیڈمر پیوٹن کی سالگرہ پر روسی عوام کا اپنے صدر سے شاندار اظہار محبت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:08

روسی صدر ویلیڈمر پیوٹن کی سالگرہ پر روسی عوام کا اپنے صدر سے شاندار ..

روس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء): دنیا بھر کے ممالک کے صدور کے پیدائش کے دن کو اس ملک کی عوام مناتی ہو گی لیکن روسی صدر کی عوام نے جس طرح اپنے صدر کی سالگرہ کو منایا اس کی مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی. روسی صدر ولیڈمر پیوٹن کی تاریخ پیدائش 7 اکتوبر 1952 ہے.

(جاری ہے)

اپنے صدر کی سالگرہ کو منانے کے لیے روسی عوام نے شاندار تقریبات منعقد کیں جن میں روسی صدر کا مسک پہن کر سب حاضرین محفل نے ان سے اپنی محبت کا اظہا رکیا .روس کے ایک گلوکار نے اپنے صدر کی سالگرہ پر ان کے اعزاز میں ایک گانا بھی ریلیز کیا جس کے بول کچھ یوں ہیں ”میرا بہترین دوست ولیڈمر پیوٹن ہے“.

علاوہ ازیں اس موقع پر روسی صدر کی مخلتف پینگٹنگز بھی بنائی گئیں جس سے عوام کا اپنے صدر کے لیے محبت اور خلوص کا جذبہ عیاں ہوتا ہے. روسی صدر کی سالگرہ کی کچھ جھلکیاں آپ بھی دیکھیں: