لندن‘ہالی وڈ ہیرو سلویسٹر اسٹالون کی اشیاء کی نیلامی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:55

لندن‘ہالی وڈ ہیرو سلویسٹر اسٹالون کی اشیاء کی نیلامی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لندن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر اسٹیلیون کی فلموں میں زیر استعمال اشیا کی نیلامی اٹھارہ دسمبر کو ہو گی،راکی اور ریمبو جیسی شہرہ آفاق فلموں سے ہالی ووڈ میں اپنا سکہ جمانے والے اداکار سلویسٹر اسٹالون کی فلموں میں زیر استعمال اشیا کی نیلامی کی جائے گی،نیلامی میں ریمبو اور راکی فلموں میں استعمال ہونے والے ملبوسات بھی رکھے گئے ہیں جن کی نیلامی ساٹھ لاکھ ڈالر میں متوقع ہے،لندن میں ہونے والی نیلامی میں سلویسٹر اسٹالون سے منسلک چودہ سو اشیا رکھی جائیں گی،، نیلامی کی تقریب اٹھارہ تا بیس دسمبر تک سجائی جائے گی۔