معاوضہ پوچھنے کے سوال پر دبنگ خان ہو گئے برہم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:36

معاوضہ پوچھنے کے سوال پر دبنگ خان ہو گئے برہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ انہیں کس بات پر غصہ آجائے، اسی لئے ان سے بات بہت احتیاط سے کی جاتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بھڑک جائیں۔لیکن پھر بھی ایسا ہو ہی گیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں بھارتی ٹی وی کے متنازع اور مقبول رئیلٹی شو ”بگ باس“ کے بارے میں میڈیا کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سلمان خان سے ان کے معاوضے کے بارے میں پوچھا تو وہ بھڑک اٹھے، انہوں نے اس صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی تنخواہ سے کوئی دلچسپی نہیں تو پھر آپ کو میرے معاوضے میں کیوں ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ جب بھی وہ اپنا معاوضہ بڑھاتے ہیں تو وہ اپنی ذات کے لئے نہیں ہوتا بلکہ سارے پیسے ان کی فلاحی تنظیم ”بینگ ہیومن“ میں جاتے ہیں۔ جہاں اس رقم کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے، انکی آنے والی فلموں میں پریم رتن دھنپایو اور سلطان شامل ہیں۔