حاجی سید بابو شاہ و استاد داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں چنیسر بلو کی سیمی فائنل تک رسائی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:13

حاجی سید بابو شاہ و استاد داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں چنیسر بلو کی ..

کراچی ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ینگ حسینی اور الیون سٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گراؤنڈ آگرہ تاج پر جاری آل کراچی حاجی سید بابو شاہ و استاد داؤد شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں چنیسر بلو نے مدمقابل ینگ کلری کلب کو اپنے عمدہ کھیل کی بدو لت 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی شہریار لاسی نے دونوں گول سکور کئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حاجی ہاشم سنگھارا سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ ناصر کریم بلوچ، ممبر ڈسٹرکٹ ساؤتھ صادق اور نثار، علی محمد سومرو، حاجی عثمان تقی، استاد ماموں صدیق، حاجی عبدالخالق، حاجی عبدالخالق و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچوں میں کلری اسٹار نے بلے جی بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے دی اور دوسرے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے بغدادی سپورٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 4-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب، عبدالباقی، غلام عباس بلوچ، بشیر احمد نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوآرڈینیٹر شیر افضل تھے۔