ٹنڈومحمدخان میں حیسکو کی جانب سے پاندھی واہ فیڈر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن 10گھنٹے تک جاری رہا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ٹنڈومحمدخان میں حیسکو کی جانب سے پاندھی واہ فیڈر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن 10گھنٹے تک جاری رہا ، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، رابطہ کرنے پر گرڈ اسٹیشن پر موجود عملے کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن پر فالٹ کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے ، جس کا مرمتی کا م جاری ہے اور جلد بجلی بحال کی جائیگی ، جبکہ بریک ڈاؤن کے علاوہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے یا درہے کہ ہر آئے دن طویل لوڈ شیڈنگ کے علاوہ حیسکو کی جانب سے طویل بریک ڈاؤن روز کا معمول بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :