لاہور : ن لیگ کے جلسے میں‌ شیر چرس بھرے سگریٹ پیتا رہا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:23

لاہور : ن لیگ کے جلسے میں‌ شیر چرس بھرے سگریٹ پیتا رہا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کی انتخابی مہم کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن اپنا اپنا بھر پور زور لگا رہی ہے جس کے لیے مختلف جلسے بھی کیے گئے ، دونوں جماعتوں کے جلسوں میں ان کے حامیوں، کارکنان اور اسپورٹرز نے شرکت کی.

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے جلسے میں جہاں حکمران ووٹ مانگنے کے ضمن میں اپنی کامیابیوں کی کہانی سُناتے رہے وہیں ن لیگ کا ایک شیر اپنی ہی دنیا میں مگن حکمرانوں سے بے نیاز ہو کر چرس بھر بھر کر سگریٹ پیتا رہا. سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ن لیگی کارکن کندھوں پر شیر کا بینر ڈالے اٍدھر اُدھر دیکھتا ہوا چرس کے سگریٹ بھر رہا ہے.

متعلقہ عنوان :