ابو ظہبی ٹور سائیکل ریس ، دوسرامرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:26

ابو ظہبی ٹور سائیکل ریس ، دوسرامرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) ابو ظہبی ٹور سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں اطالوی رائیڈر ایلیا ویویانی نے میدان ہی نہیں مارا بلکہ مجموعی برتری پر بھی قبضہ جما لیا ۔ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں سائیکل ریس جاری ہے اور سخت گرمی کے باوجود دنیا بھر سے رایئڈرز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے جان مار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی تمام سائیکلسٹس نے ہمت دکھائی مگر فتح اٹلی کے ایلیا ویویانی کے حصے میں آئی جنہوں نے 129 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 2 منٹ اور 7 سیکنڈز میں طے کیا، صرف دوسرے مرحلے کی جیت ہی نہیں بلکہ اطالوی رائیڈر نے مجموعی برتری بھی حاصل کر لی ہے ۔

ریس کے دوران حادثہ بھی پیش آیا، زخمی ہونے والے رائیڈرز کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سائیکل ریس کا اگلا مرحلہ شہر سے باہر 142 کلو میٹر پر مشتمل ہو گا ۔