پی ایس ایل پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہو گی ‘ اظہر محمود

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:07

پی ایس ایل پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہو گی ‘ اظہر محمود

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں یہ ٹورنامنٹ بہت دلچسپ ثابت ہو گا۔اظہر محمود نے معروف ویب سائٹ کیلئے اپنے کالم میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا ڈرافٹ کیلئے بھیجا ہے اور پرامید ہیں کوئی ٹیم انہیں خرید لے گی۔

آل راوٴنڈر نے آخری مرتبہ 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں کاوٴنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پی ایس ایل میں شرکت پر نظریں مرکوز ہیں ‘میں نے اپنا نام لیگ میں شرکت کیلئے بھیجا ہے اور امید کرتا ہوں کہ لیگ کی کسی ٹیم میں منتخب کر لیا جاوٴں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز آئندہ سال چار فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جو 20 دن تک جاری رہے گی۔

کرس گیل اور پیٹرسن سمیت متعدد غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں اور اب اظہر محمود نے بھی لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ گیل جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی شرکت سے یہ ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ ثابت ہو گا۔انگلش کاوٴنٹی سرے کیلئے کھیلنے والے 40 سالہ اظہر محمود نے کہا کہ اگر لیگ کا افتتاحی سیزن پاکستان میں ہوتا تو بہت اچھا تھا لیکن ملک میں نہ ہونے باوجود یہ ایک انتہائی کامیاب تجربہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر یہ ہامرے نوجوانوں کے سامنے ہمارے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلی جاتی تو بہت اچھا تھا کیونکہ اس سے انہیں سیکھنے کا بہت موقع ملتاتاہم انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں لیگ کے انعقاد سے بھی کافی فائدہ ہو گا کیونکہ کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :