فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے‘بشریٰ انصاری

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:03

فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے‘بشریٰ انصاری

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے ،موجودہ دور میں جس طرح پاکستانی فلمیں کامیابی حاصل کررہی ہیں اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی پہلی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “میر ے لئے بڑا خوشگوار تجربہ تھا اور اس تجربے کی بنیاد پر میں مزید تجربے کرنے کا ارادہ بھی کرچکی ہوں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کراچی سے ہو یا لاہو رسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات تو صرف یہ ہے کہ ہماری فلم پاکستانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری فلم رائٹر سے درخواست ہے کہ وہ فلموں میں پاکستانی کلچرل کے ساتھ دین کا ایک چیپڑ بھی ضرور رکھیں ۔