چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ ، گولڈن ایگلز نے وائٹل سٹارز ،عامر کیبلز نے پنجاب کاٹیج کو ہرا دیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:12

چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ ، گولڈن ایگلز نے وائٹل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) چھٹی عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پرجاری ہیں۔ گولڈن ایگلز نے وائٹل سٹارز کو 42 رنز جبکہ عامر کیبلز نے پنجاب کاٹیج کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ شاہد انور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 ،محمد شہباز 31، سلمان خان 13 اور نصیر احمد نے 37 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

وائٹل سٹارز کی طرف سے محمد زاہد نے 2/23، شبیر خان 1/21، طاہر ارشاد 1/26 اور اکرم رضا نے 1/36 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں وائٹل سٹارز 19.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔ ظہیر اقبال نے 24، سہیل فضل 24، طارق رمضان 22، اور اشفاق حسین نے 20 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

گولڈن ایگلز کی طرف سے محمد حفیظ نے 3/29، جاوید حیات 2/10 اکبر خان 2/21 رؤف وائیں 1/20 اور شاہد انور 1/32 وکٹ حاصل کیں۔

جاوید اشرف ، عبد المقیط ایمپائر جبکہ قاسم شفیق سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر حافظ سجاد اکبر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شاہد انور کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ دوسرے میچ میں پنجاب کاٹیج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ غلام مرتضیٰ نے 43، صابر علی 16اور شفیق لطیف نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ عامرکیبلز کی طرف سے ریحان رؤف نے 3/34، اکبر علی 2/24، جاوید خان 1/15 رومیل بشیر 1/13 اور شکیل ملک نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں عامر کیبلز نے 11.5 اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ جمشید علی نے 62 اور ظہور الٰہی نے 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے محمد وحید نے 1/14 اور سلطان علی نے 1/23 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شفقت تنویر بٹ نے جمشید علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا ۔ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :