دنیا کی پرواہ کیے بغیر باپ کو دیکھتے ہی بیٹی ملٹری سروس کے دوران ہی باپ سے جا لپٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:42

دنیا کی پرواہ کیے بغیر باپ کو دیکھتے ہی بیٹی ملٹری سروس  کے دوران ہی ..

کولوراڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : دنیا کی پرواہ کیے بغیر ملٹری سورس کے دوران ہی باپ سے اُداس بیٹی اپنے باپ سے جا لپٹی . تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں ایک خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا جس میں کولوراڈو کے قلعہ کیرسن میں کویت سے 9 ماہ کے ٹریننگ مشن سے واپس آئے ملٹری آفیسرز کا استقبال کیا جا رہا تھا.

(جاری ہے)

جس میں لیفٹیننٹ ڈینئیل اوگلزبائی بھی شامل تھے 9 ماہ کی تقرری کے بعد افسران کو سرکاری استقبالیہ دیا جا رہا تھا کہ اُسی دوران خوبصورت بچی کیرس اوگلزبائی کو لگا کہ وہ اور انتظار نہیں کر سکتی، جس کے بعد کیرس دنیا اور ملٹری سروس کی پرواہ کیے بغیر بھاگتے ہوئے پہلے صف میں کھڑے اپنے والد سے جا لپٹی.

کیرس بانہیں کھولتی ہوئی فوجیوں کی صف میں کھڑے اپنے باپ کی جانب بھاگی جس کے بعد ڈینئیل بھی خود کو روک نہ پائے اور اسے زور سے گلے لگا لیا. اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر مشہور ہوتے ہی صارفین کی جانب سے خوبصورت کیرس کی باپ کے لیے محبت اور دنیا سے بے نیازی کو خوب سراہا گیا. کیرس کی دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :