اسلام آباد: ایف بی آر نے میاں منشا کو نوٹس جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:54

اسلام آباد: ایف بی آر نے میاں منشا کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : ایف بی آر نے پاکستان کے صنعتکار میاں منشا کو نوٹسز جاری کر دئے . تفصیلات کے مطابق فائیوسٹا ہوٹل کی خریداری پر معروف صنعتکار میاں منشاءکو ایف بی آر نےنوٹس بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ مستند معلومات کے مطابق آپ نے لندن میں سینٹ جیمزنامی فائیو سٹار ہوٹل خریداہے جس کا تذکرہ آپ اور آپ کے اہلٍ خانہ نے ٹیکس گوشواروں میں نہیں کیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق لندن میں ہوٹل خریدنے کیلئے رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی ہے جس کیلئے پاکستان سے پیسہ سنگاپور اور پھر لندن شفٹ ہواہے۔ہوٹل کی خریداری سے متعلق بھیجے گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا گیا ہے لیکن ایف بی آر میاں منشا کے دئے گئے جوابوں سے مطمئن نہیں ہے۔ لندن میں خریدے گئے ہوٹل کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 9 ارب روپے ہے.

متعلقہ عنوان :