سپر لیگ ،پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، خطیر معاوضوں کی ادائیگی پر رضامند

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:30

سپر لیگ ،پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، خطیر معاوضوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو مہنگے کھلاڑیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہنگے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامند کرنے کے لیے نئی کیٹگری متعارف کرا دی۔بڑے ناموں کے لیے بڑی رقم سے اس کیٹگری کو پر کشش بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کی نئی کیٹگری میں کھلاڑیوں کی قیمت تقریبا 2 کروڑ روپے ہو گی۔اس سے پہلے پی سی بی کی پہلی بہترین کیٹگری "پلاٹینم" ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے تھی جس پر کرس گیل اور پیٹرسن سمیت سٹار کرکٹرز نے دستیابی تو ظاہر کی لیکن رقم پر ڈیڈ لاک تھا جبکہ ڈائمنڈ 70 لاکھ ، گولڈ 50، سلور 30 ، ایمرجنگ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :