میچ دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے آگے کیا ہونے جا رہا ہے: سچن ٹنڈولکر

کرکٹ سے کوئی دوری نہیں ہے ، مجھے اس کھیل سے بہت محبت ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:37

میچ دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے آگے کیا ہونے جا رہا ہے: سچن ٹنڈولکر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے بہت پاس ہوں ،میچ دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکرنے کہا کہ کرکٹ سے کوئی دوری نہیں ہے ، مجھے اس کھیل سے بہت محبت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں یہ تو نہیں کہتا کہ ہر میچ باقاعدگی سے ضرور دیکھتا ہوں تاہم کوشش کرتا ہوں کھیل کو مس نہ کروں اور اس کیلئے وقت نکالتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بہت ہی خاص اور دلچسپ ایونٹ ہوں تو ضرور دیکھتا ہوں۔ سچن نے کہا کہ جب گھر میچ دیکھتا ہوں تو بیٹا ارجن اور بیٹی انجلی بھی ساتھ ہوتے ہیں ، میچ دیکھنے کے دوران مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :