حیسکو انتظامیہ شہر بھر میں ڈیڈکشن بلز کے خاتم اور کنڈا کنکشن کو ریگولرائز کرے ،شہریوں کا مطالبہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:34

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ٹنڈومحمد خان کے شہریوں نے کہاہے کہ حیسکو انتظامیہ شہر بھر میں ڈیڈکشن بلز کے خاتم اور کنڈا کنکشن کو ریگولرائز کرے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، شہریوں اویس جعفری ، تنویر خان ، اعظم شیخ ، بلال پٹھان اور دیگر نے کہاکہ کنڈا کنیکشن کو ریگولائیزکرنے سے حیسکو کی ریکوری میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب شہریوں کو میٹر اور نئے کنیکشن کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہے ، کیوں کہ نئے کنیشکن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس اور میٹرز کی فراہمی شہریوں کیلئے کرپٹ آفسران و ملازمین کی جانب سے ایک مشکل مرحلہ بنا دیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ حیسکو اہلکار کنڈے کنیکشن کو جواز بنا کر شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع کر رکھی ہے ،ا ن کے اس عمل سے بجلی صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈیڈکشن بلز کا خاتمہ کر کے کنڈا کنیکشن کو ریگولائیز کیا جائے ۔