اقتصادی راہداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی قبول نہیں، مجوزہ منصوبہ سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے ،خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،شریعت میں گستاخ رسول واجب القتل ہے، آئین کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں کورٹ شریعت کے مطابق فیصلوں کا پابند ہے
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا فہم القران کلاسسز کے اختتامی پروگرام سے خطاب
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:12
چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اقتصادی راہدداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی قبول نہیں، مجوزہ منصوبہ سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے ،خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،شریعت میں گستاخ رسول واجب القتل ہے، آئین کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں کورٹ شریعت کے مطابق فیصلوں کا پابند ہے ۔
وہ ہفتہ کو یہاں مرکز اسلامی چارسدہ میں پی کے 17کے اجتماع اوردولت پورہ میں فہم القران کلاسسز کے اختتامی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔اجتماع سے ممتاز عالم دین مولاناصفی اﷲ ،درس قران کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،ضلعی امیر مصباح اﷲ ، محمد ارشد خان ،جاوید خان ،ہارون خان اور ظاہر شاہ نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو شفاف بنائیں کیونکہ یہ ملک وقوم کے خوشخالی کا منصوبہ ہے۔
پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے خبیر پختونخوا میں ترقی کے نئے راہیں کھلیں گے۔جماعت اسلامی راہدداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں ہونے دے گی ۔ پرو فیسر ابرہیم نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں عدالت شریعت پر فیصلہ کا پابند ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انبیا ء علیہ السلام کے مشن کا قافلہ ہے۔ نبی مہربان ؐنے آج سے چودہ سو سال پہلے جو مشن شروع کیا تھا اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی بندوق کے زور سے نہیں بلکہ عوامی رائے اور ووٹ کے ذریعے سے ملک میں اسلامی نظام کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت کا خواب پورا کرے گی ۔ انھوں نے کا رکنوں پر زور دیاکہ اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لئے پہلے اپنی ذات میں انقلاب برپا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.