نئی تحقیق کےمطابق چین میں ہر تیسرا شخص سگریٹ نوشی کی وجہ سے مرتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:14

نئی تحقیق کےمطابق چین میں ہر تیسرا شخص سگریٹ نوشی کی وجہ سے مرتا ہے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر۔2015ء)چین کے حوالے سے ماہرین نے کچھ خطرناک اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں ہر تین میں سے ایک شخص سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے مرتا ہے۔ یہ تحقیق لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی۔ اس کے مطابق چین میں 20 سال کے کم عمر کے دو تہائی افراد سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے آدھے لوگ بتدریج اور جلد ہی تمباکو کی وجہ سے مرجاتےہیں۔

چین اس وقت دنیا میں تمباکو استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تمباکو سے ہونے والی اموات قابو پانے کے لیے چینی حکومت نے مئی میں سگریٹ پر 5 سے 11 فیصد ٹیکس بھی بڑھادئیے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر چین بہتر لائحہ عمل اپنانے تو 2050 تک تمباکو نوشی کے حوالے ایک کروڑ تیس لاکھ اموات کم کی جا سکتی ہیں۔