جونیئر و اوپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس چمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ نے نے جیت لی

، لڑکیوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی کائنات ملک نے اقراء کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ انڈر18 اور اوپن کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے دونوں ٹائٹل پر قبضہ جمالیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 21:18

جونیئر و اوپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس چمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) دوسرا گورنر خیبرپختونخوا جونیئر و اوپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ نے جیت لی فائنل میں کے پی کی ہی عبید شاہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست ، لڑکیوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی کائنات ملک نے اقراء کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ انڈر18 اور اوپن کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے دونوں ٹائٹل پر قبضا جمالیا۔

مہمان خصوصی چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سروسز و صدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللہ خان ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت اللہاورکزئی ، جوجتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ ، آفیشلز ندیم خان ، اصغر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں تین دن سے جاری دوسرا گورنر خیبرپختونخوا جونیئر واپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس میں انفرادی کیٹگری کا فائنل خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ اور عبید شاہ کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا لیکن فہد خواجہ نے آخری سیٹ میں عبید شاہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 11-9 سے ہراکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا اس سے قبل سیمی فائنل میں عبید شاہ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نمبر ون افضال کو چھ گیارہ،گیارہ چھ،نو گیارہ،آٹھ گیارہ،گیارہ نو اور سات گیارہ سے شکست دیکر اپ سیٹ کیاتھا جبکہ فہد خواجہ نے اسلام آباد کے حسیب کو تین دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

اس سے قبل انڈر18 خواتین کیٹگری کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی انٹر نیشنل کھلاڑی کائنات ملک نے خیبرپختونخوا ہی کی اقراء کو 3-1 سے شکست دیکر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ سپیشل پرسن کیٹگری میں الطاف نے عبد اللہ کو تین ایک سے شکست دی ، اسی طرح چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں اوپن اور انڈر 18 دونوں ٹائٹلز پر پنجاب نے قبضہجمایا انڈر18 میں پنجاب نے خیبرپختونخوا جبکہ اوپن کیٹگری میں پنجاب نے ایچ ای سی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، چیمپئن شپ میں پنجاب ، بلوچستان ، اسلام آباد، فاٹا ، ایچ ای سی ،آزاد جموں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے 80 سے زائد میل ، فی میل اور ڈس ایبل کھلاڑیوں نے انڈر 18 بوائز اینڈ گرلز اور اوپن کیٹگری میں اپنے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

مہمان خصوصی عظمت حنیف اورکزئی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے۔ جبکہ آخرمیں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے میوزک اور ڈنر پروگرام کا اہتمام بھی کیاگیا تھا جس میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کر کے ر خیبرپختونخوا کی مہمان نوازی کو بھرپور سراہا۔ `