اسلام آباد،فصل میں بکری کیوں ؟،تھانہ کورال کی حدود میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:44

اسلام آباد،فصل میں بکری کیوں ؟،تھانہ کورال کی حدود میں ایک شخص کو قتل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) فصل میں بکری کیوں ؟،تھانہ کورال کی حدود میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے قاتل کی تلاش کے لیے گاؤں کا محاصرہ کر لیا ہے ۔تھانہ کورال کے علاقہ کھدریڑ گاؤں میں محمد عثمان نامی شخص کی بکری ساجد کے کھیت میں چلی گئی جس پر توں تکرار شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

قاتل ساجد نے عثمان کو بر ا بھلا کہنا شروع کر دیا جس سے بات بگڑ گئی تو ساجد نے پستول سے فائرنگ کر کے عثمان کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرا ر ہو گیا ۔پولیس نے اطلاع پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا دوسر ی جانب قاتل کو گرفتار کرنے کے لیے گاؤں کا بھی محاصرہ کر لیا ہے۔ ۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :