امیتابھ بچن نئے شو ”آج کی رات ہے زندگی“ کی میزبانی کریں گے

اتوار 11 اکتوبر 2015 13:09

امیتابھ بچن نئے شو ”آج کی رات ہے زندگی“ کی میزبانی کریں گے

ممبئی۔11 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن چھوٹی سکرین پر نئے شو ”آج کی رات ہے زندگی“ کی میزبانی کریں گے ‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شو معاشرے کیلئے غیر معمولی لوگوں میں رحم دلی کو اجاگر کرنے کیلئے پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس شو کی میزبانی امیتابھ بچن کریں گے جو کہ 18 اکتوبر کو سٹار پلس پر کاسٹ ہوگا۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس شو کے ذریعے مثبت رحجان کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر روز منفی رجحان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اخباروں اور ٹی وی چینل پر بھی بری خبریں نظر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہمیں کچھ اچھے لوگ اور اچھی چیزیں بھی نظر آتی ہیں۔