چین میں سات بچے پیدا کرنے کی سزا نسلیں برداشت کریں گی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 14:13

چین میں سات بچے پیدا کرنے کی سزا نسلیں برداشت کریں گی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)بیجنگ میں رہنے والے 9 افراد کے خاندان کو چینی حکومت نے 1 بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کی خلاف ورزی پر 7 لاکھ یوان جرمانے کی سزا دی ہے۔بیجنگ میں رہنے والے جوڑے کے 7 بچے ہیں۔ اس جوڑے کاپہلا بچہ 1984 میں پیدا ہوا تھا۔ اس خاندان کے تین بچوں کو آرام سے ہوکو مل سکتا ہے۔ ہوکو چین میں گھرانے کا رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ ہوتا ہے۔

اس خاندان کے چار بچوں کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ پچھلے سال مقامی فیملی پلاننگ کمیشن نے اس خاندان پر چار بچوں کا سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر 7 لاکھ یوان کا جرمانہ کر دیا۔ چین میں رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کتنا ضروری ہوتا ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن کے پاس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ نہ ہو وہ سکول میں نہیں جا سکتے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد کو چھوٹی چھوٹی فیکٹریوں میں بطور مزدور نوکری ملتی ہے ۔

جس کے پاس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ نہ ہواسے شادی کا سرٹیفیکیٹ نہیں ملتا اور اگر اُس کی اولاد ہو جائے تو اولاد چاہے ایک ہو اسے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ نہیں دیا جاتا۔ ان سات بہن بھائیوں کی ایک بہن کی اسی وجہ سے طلاق بھی ہو چکی ہے ، جس کے وہ وہ اب ڈپریشن کا شکار ہے۔ چین کی ایک یونیورسٹی ، رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے ایک پروفیسر ہو ڈوگمن کا کہنا ہے کہ چین کو فیملی پلاننگ کے حوالے سے سخت قوانین کچھ نرم کر دینے چاہے، ورنہ جلد ہی ملک میں کام کرنے کے قابل افراد کی تعداد بہت کم ہو جائےگی ۔