خزاں کے سوکھے پتے صرف 20 ڈالر میں۔ امریکا میں نیا کاروبار شروع ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 16:16

خزاں کے سوکھے پتے  صرف 20 ڈالر میں۔ امریکا میں نیا کاروبار شروع ہوگیا

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)بوسٹن۔ ایسے افراد جو نیو انگلینڈ میں خزاں کے دوران گرتے ہوئے رنگ برنگے پتے دیکھنا چاہتے ہیں، انہیں اب نیو انگلینڈ جانے کی ضرورت نہیں۔ بوسٹن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اب صرف 19.99ڈالر میں رنگ برنگے سوکھے پتے آپ کے گھر بھجوائے گا۔ کیل وارنگ کا تعلق سومرویل، میسا چوسٹس سے ہے۔ اس نے shipfoliage.com کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔

کیل کے مطابق اب تک وہ 200 افراد کو پتوں کے پیکٹ بھیج چکا ہے۔

(جاری ہے)

کیل کا کہنا ہے کہ وہ خراں کے دوران بہترین پتوں کو ہاتھ سے جمع کرتا ہے، انہیں صاف کر کے محفوظ کرتا ہے اور 3 پتوں کے پیکٹ بنا کر فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ صارفین چاہیں تو ان پتوں کو کئی سالوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ کیل کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی بیوی کسی موسمی کا سوچ رہے تھے کہ انہیں پتوں کا خیال آیا۔کیل کے مطابق نیو انگلینڈ کی خزاں نظارہ بھی بہت خوبصورت ہوتا ہے ۔ کیل اس طرح کے انوکھے موسمی کاروبار کا کافی تجربہ رکھتا ہے۔ سردیوں میں اس نے امریکا بھر میں نیو انگلینڈ میں پڑنے والی برف بیچی تھی،جس کے لیے اس نے ShipSnowYo.com نامی ویب سائٹ بنائی تھی۔