لاہور،شہریوں کی طرف سے پاک فوج کے حق میں نعرے

اتوار 11 اکتوبر 2015 18:33

لاہور،شہریوں کی طرف سے پاک فوج کے حق میں نعرے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں پاک فوج کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فرائض دئیے جبکہ فوج کے جوان پیٹرولنگ بھی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشنز کے اندر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کے باعث کسی بھی جگہ سے کوئی شکایت موصول نہ ہوئی ۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر کارکنوں کے درمیان کشیدگی کی اطلاع پر بھی پاک فوج کے جوانوں نے فوری اپنی دستیابی یقینی بنائی جس سے پولیس کو بھی سپورٹ میسر رہی ۔مختلف پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :