ٹانگ کی انجری لائنل میسی کی جان کا روگ بننے لگی

انجری کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے کیلئے ابھی 2 ماہ لگیں گے، ڈاکٹرز

اتوار 11 اکتوبر 2015 19:54

ٹانگ کی انجری لائنل میسی کی جان کا روگ بننے لگی

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان اور بارسلونا کے فارورڈ لائنل میسی کی ٹانگ کی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہوسکی ،وہ ان دنوں گھر پر آرام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹار فٹبالر نے گزشتہ روزاپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں جن میں ان کی انجرڈ ٹانگ واضح نظر آرہی ہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ انجری میر ی جان کا روگ بن گئی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی انجری کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے کیلئے ابھی 2 ماہ لگیں گے۔ میسی کا کہنا ہے کہ وہ یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے کوالی فائنگ راوٴنڈ میں شرکت نہ کرنے پر افسردہ ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :