این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن، 36 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ایاز صادق 31479 ووٹ حاصل کرکے آگے

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 20:41

این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن، 36 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے  نتائج کے مطابق ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 36 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایاز صادق 31479ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 36 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 31479ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان 26566ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔