این اے 122 لاہور، ایاز صادق اپنے آبائی علاقے گڑھی شاہو کے پولنگ اسٹیشن سے شکست کھا گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 21:48

این اے 122 لاہور، ایاز صادق اپنے آبائی علاقے گڑھی شاہو کے پولنگ اسٹیشن ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ایاز صادق اپنے آبائی علاقے گڑھی شاہو کے پولنگ اسٹیشن سے شکست کھا گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز سے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق اپنے آبائی علاقے گڑھی شاہو کے پولنگ اسٹیشن سے شکست کھا گئے ہیں۔ایاز صادق گڑھی شاہو میں اپنے آبائی علاقے کے پولنگ اسٹیشن نمبر 98 میں 327 ووٹ حاصل کر پائے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف علیم خان نے 391 ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :