سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کو رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے روکدیا گیا

پیر 12 اکتوبر 2015 12:29

سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کو رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12اکتوبر۔2015ء ) قومی ڈومیسٹک ٹیم واپڈا کو جوائن کرنے کے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی رواں سال دومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ایک کر کٹر محمد عامر بحالی کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد گریڈ ون مقابلوں مین حصہ لینے ک اہل قرار دیے جاچکے ہیں ، رپورٹس کے مطابق سلمان اور آصف کو ابھی فروری 2016ء تک ان مراحل سے گزر کر ثابت کر نا ہے کہ وہ مستقبل میں اچھے انسان بن کر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قائد ٹرافی میں شرکت سے قبل دونوں کو گریڈ ٹوکرکٹ کھیلنا ہوگی جس کا آغاز آئندہ برس اگست میں ہو گا۔ سلمان بٹ اور محمد آصف کو واپڈا میں 17 ویں سکیل کی ملازمت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :