اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو اسے ضرور قبول کروں گی‘ ماہرہ خان

پیر 12 اکتوبر 2015 14:24

اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو اسے ضرور قبول کروں گی‘ ماہرہ خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)کامیاب ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن کو کبھی بھی خیرباد نہیں کہیں گی۔پاکستانی سنیما کے بعد بولی وڈ میں جگہ بنانے والی ماہرہ خان کے مداحوں کو اس بات کی فکر ہے کہ کیا وہ اب ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی تاہم اداکارہ کے مطابق کچھ بہترین ڈراموں نے ان کے کیرئیر کو آگے بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن ایک ایسی جگہ ہے جس سے وہ کبھی الگ نہیں ہوسکتیں یا دوسرے لفظوں میں وہ ٹیلی ویژن کو کبھی بھی طلاق نہیں دیں گی۔کیا پاکستانی فلم ’ہو من جہاں‘ اور بولی وڈ ’رئیس‘ کی ریلیز کے بعد ماہرہ کو ڈراموں میں دیکھا جائے گا؟ماہرہ کے مطابق اگر اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن ایک ایسی جگہ ہے جس سے وہ بے حد محبت کرتی ہیں البتہ اس میں کام اس ہی صورت کریں گی جب انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ دیا جائے گا۔