ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ٹورڈی گلیات قومی سائیکل ریس کل منعقد ہو گی

پیر 12 اکتوبر 2015 14:48

ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ٹورڈی گلیات قومی سائیکل ریس کل منعقد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے ٹوردی گلیات نیشنل سائیکل ریس 13اکتوبر کو اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک منعقد ہو گی جس کا افتتاح منسٹر بین الصوبائی کوآرڈینیشن ریاض حسین پیرزادہ کرینگے جبکہ ریس کا اختتام دوسرے روز ایبٹ آباد سے گلیات میں ہوگا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و سیاحت امجد آفریدی ہونگے ۔

(جاری ہے)

ٹوورازم کارپوریشن کے تعاون اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹوورڈی گلیات سائیکلنگ ریس اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس سے براستہ جی ٹی روڈ ایبٹ آباد اور پھر ایبٹ آباد سے نتھیاگلی پر منعقد کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے 100 سائیکلسٹ شرکت کرینگے ۔ریس کے پہلے روز کی تقریب ماڈل ایج گرلز ہائی سکول ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پہلے روز کے فاتح سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کرینگے جبکہ دوسرے روز کی اختتامی تقریب نتھیا گلی میں منعقد کی جائے گی۔ ریس کا افتتاح صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے ہو گا اور دوپہر 1 بجے پہلے روز ایبٹ آباد میں ریس اختتام پذیر ہوگی۔