خیبرپختونخوا سینئر سنوکر چیمپئن شپ 15 دسمبر کو ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی

پیر 12 اکتوبر 2015 14:49

خیبرپختونخوا سینئر سنوکر چیمپئن شپ 15 دسمبر کو ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) خیبرپختونخوا سینئر سنوکر چیمپئن شپ 15 دسمبر کو ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس میں ٹاپ 8 کھلاڑی سینئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔ جبکہ نیشنل انڈر18 اور انڈر21 کیلئے صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں انڈر18 اورانڈر21 ٹورنامنٹ منعقد کئے جائینگے اس بات کا فیصلہ خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل میٹنگ میں کیاگیا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقاربٹ نی کی ان کے ہمراہ سیکرٹری عامر صابر ایڈوکیٹ اور تمام ریجن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقاربٹ نے کہا کہ جنوری کے مہینے نیشنل انڈر18 و انڈر21 اور سینئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ منعقد ہوگی جس میں خیبرپختوا کی ٹیم بھرپور شرکت کریگی انڈر18 اور انڈر21 کیلئے تمام ریجن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اضلاع میں ٹورنامنٹ منعقد کرائیں اور فاتح کھلاڑی کانام ایسوسی ایشن کو ارسال کریں جبکہ سینئر نیشنل کیلئے خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں ٹیم کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا جس میں ٹورنامنٹ کے بہترین آٹھ کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 15 دسمبر کو ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس کیلئے وینوز اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی ایسوسی ایشن کی تین رکنی ٹیم آگلے ہفتے ایبٹ آباد روانہ ہوگی ۔