اداکارہ مشی خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت 7 دسمبرتک ملتوی

پیر 12 اکتوبر 2015 16:32

اداکارہ مشی خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت 7 دسمبرتک ملتوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)اداکارہ مشی خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت 7 دسمبرتک ملتوی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشی خان کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فراڈ کے مقدمے میں ملوث اداکارہ مشی خان کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ قدیر حسین بٹ نے کیس کی سماعت کی۔پولیس کی جانب سے آج بھی مقدمے کا چالان پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔