Live Updates

این اے 122 ضمنی الیکشن نتائج کے بعد تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق غائب

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:37

این اے 122 ضمنی الیکشن نتائج کے بعد تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) این اے 122 ضمنی الیکشن نتائج کے بعد تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے اچانک غائب ہوجانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 122 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق غائب اچانک منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماوں کے اچانک غائب ہوجانے کی وجہ اپنی جماعتوں کیلئے کیمپین مناسب طریقے سے نہ کر پانا تھا۔ میاں اسلم اقبال کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ اپنے حلقے پی پی 148 سے تحریک انصاف کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائیں گے تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ جبکہ سعد رفیق کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ گڑھی شاہو اور حلقے کے دیگر علاقوں میں مقیم ریلوے ملازمین سے ن لیگ کو ووٹ دلوائیں گے تاہم وہ بھی اس مقصد میں ناکام رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات