سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈبیکہم نے امریکی فرنچائز خریدنے کافیصلہ کرلیا

پیر 12 اکتوبر 2015 22:26

سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈبیکہم نے امریکی فرنچائز خریدنے کافیصلہ کرلیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ ناز کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم نے امریکی فٹ بال لیگ میں فرنچائز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا شروع سے ہی یہ خواب تھا کہ فٹ بال کلب کو خریدوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میامی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کو خریدنے میں کچھ سیاسی پیچیدگیاں سامنے آرہی تھیں مگر اب تقریباً سب کام مکمل ہوچکا ہے اور فرنچائز خریدنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ 2018ء کے سیزن کیلئے میامی یونائیٹڈ کو خرید لوں گا۔ `