کراچی : مٹی کا تودہ خانہ بدوش آبادی پر گرنے سے 13 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 10:49

کراچی : مٹی کا تودہ خانہ بدوش آبادی پر گرنے سے 13 افراد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں رات گئے مٹی کا تودہ جھگیوں پہ گرنے سے بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں گہری نیند سوئے غریبوں پرمٹی کا تودہ موت بن کے گرا جس کے نتیجے میں دس جھُگیاں ملبے تلے دب گئیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پررینجرزاورامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں جن کا مقامی آبادی نے پورا ساتھ دیا۔

جبکہ کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے ریسکیوآپریشن کی نگرانی کی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 افراد کا تعلق بہاولپوراور5 کارحیم یارخان سے ہے جس میں 20 سال کا غلام فرید، 28 سال کی ریحانہ بی بی، 40 سال کا منیراحمد اور 35سال کی نسرین مائی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں تودہ گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی وہ امدادی سرگرمیاں تیزکریں.

متعلقہ عنوان :