مردان کے مرد بحران یونس خان نیا سنگ میل عبور کرنے کو تیار

منگل 13 اکتوبر 2015 12:12

مردان کے مرد بحران یونس خان نیا سنگ میل عبور کرنے کو تیار

کراچی ، 19 رن اور بن گئے تو لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ۔ مردان کےمرد بحران یونس خان کل ایک نیا سنگ میل عبور کرنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

یونس خان 101 ٹیسٹ میچوں میں 54.07 کی ایوریج سے اب تک 8814 رنز بنا چکے ہیں جب کہ جاوید میانداد نے124 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 52.57 کی ایوریج سے 8832 رنز بنائے تھے ۔